36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوپی ایس ایل؛ وارنر کے بعد ہیلز نے بھی پاکستان آنے کا...

پی ایس ایل؛ وارنر کے بعد ہیلز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا


کراچی کنگز کے غیرملکی کپتان ڈیوڈ وارنر کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔


پی ایس ایل 10 میں بطور دفاعی چیمپئین اپنے مہم جاری رکھنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر ایلکس ہیلز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے بہت قریب رہی ہے، وہ پہلی ٹیم تھی جس کیلئے میں پاکستان میں کھیلا اور مداحوں کی جانب سے جو سپورٹ ملی وہ ناقابل یقین رہی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار

ایلکس ہیلز نے کہا کہ اپریل میں فرنچائز نے دوبارہ مجھے سائن کیا تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں شامل ہونے کیلئے بیتاب تھا، پاکستان واپسی پر خوش ہوں۔

مزید پڑھیں: “پاکستان آنے کیلئے سیکیورٹی کا بہانہ بنانے والا بھارت اب خود غیر محفوظ”

قبل ازیں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے غیرملکی پلئیرز اپنی فرنچائز کو جوائن کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات