41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان وائٹ بال ٹیم کی رہنمائی مائیک ہیسن کے سپرد، ایک سال...

پاکستان وائٹ بال ٹیم کی رہنمائی مائیک ہیسن کے سپرد، ایک سال میں چوتھے کوچ مقرر


کراچی(اسٹاف رپورٹر) حالیہ غیرتسلی بخش نتائج کےبعد پاکستان وائٹ بال ٹیموں کی رہنمائی مائیک ہیسن کو سونپ دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےایک سال میں تیسری بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ غیر ملکی کو بنایا ہے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے ۔نیوزی لینڈ ٹیم کے کامیاب ترین کوچ اس وقت پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں۔ وہ مجموعی طور پر پاکستان کے ایک سال میں چوتھے ہیڈکوچ ہیں۔ گذشتہ سال انہوں نے اس عہدے سےمعذرت کر لی تھی۔ گذشتہ سال پی سی بی نے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹین کو وائٹ بال اور جیسن گلسپی کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا تھا۔ دونوں متنازع انداز میں پانچ اور چھ ماہ میں اپنی ذمے داریوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔جنگ نے22 اپریل کو مائیک ہیسن کی تقرری کی خبردی تھی یہ خبر ہمارے رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے دی تھی۔ پی سی بی چیئر مین نے سوشل میڈیا پر مائیک ہیسن کی تقرری کا اعلان کیا۔ عہدے کی معیاد کا ذکر میڈیا ریلیز میں نہیں کیا گیالیکن ذرائع کے مطابق انہیں دو سال کے لئے یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔ عاقب جاوید کو توقعات کے عین مطابق ندیم خان کی جگہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’متعدد درخواستوں پر غور کرنے کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرلیا گیا ہے، وہ26مئی سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ عارضی کوچ کی خدمات انجام دینے والے عاقب جاوید کا معاہدہ فروری2025میں ختم ہوگیا تھا ۔ محسن نقوی نے ’ایکس‘ پر اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ ’کرکٹ کے بنیادی ڈھانچےکومضبوط کرنے کیلئے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات کیا گیا ہے۔ مائیک ہیسن اور عاقب جاوید مل کر کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات