41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں  پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ  کوچ  کون ہوگا؟بڑے بڑے نام...

  پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ  کوچ  کون ہوگا؟بڑے بڑے نام دوڑ میں شامل 



(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

 رپورٹس کے مطابق 4 مئی تک جمع ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جانے لگا، مجوزہ ناموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سرفہرست ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے ساتھ سابق کیوی کوچ کی ابتدائی بات چیت کا ایک دور ہوچکا ہے، اس میں انہوں نے اپنی مرضی کا اسٹاف ساتھ رکھنے کی شرط رکھی ہے، بورڈ فی الوقت اس مطالبے کو ماننے پر آمادہ نہیں تاہم بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:’’رافیل ‘‘ کےشیئرز گر گئے۔۔۔

اسکے علاوہ ملکی کوچز بھی قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کی دوڑ میں شامل پیں، زیر گردش ناموں میں ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کے علاوہ سابق آل عبدالرزاق بھی گرین شرٹس کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 دوسری طرف سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے بلایا جارہا ہے جو بنگلادیش کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت کرے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات