34.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیٹک ٹاک میں دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف

ٹک ٹاک میں دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف



(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک کی جانب سے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کو اس طرح ایپ کا حصہ نہیں بنایا جا رہا جیسا میٹا کی جانب سے انسٹا گرام میں کیا جا رہا ہے۔

مگر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے تجربات ضرور کیے جا رہے ہیں۔

اب ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اے آئی آلائیو نامی فیچر صارفین کو کسی ساکت تصویر سے مختصر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ فیچر ابھی ٹک ٹاک کے سٹوریز فیچر میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلین میکسویل کیساتھ شادی پر پریتی زنٹا کا جواب آگیا

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک تصویر پوسٹ کرنا ہوگی (ایپ کے ان باکس سے اس تک رسائی ممکن ہے) اور پھر نئے اے آئی آلائیو آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ آپشن آپ کو میک دس فوٹو کم آلائیو پر لے جایا جائے گا جہاں مختلف تحریری پروموٹس پہلے سے موجود ہوں گی جن میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے یا آپ اپنی مرضی کے مطابق ہدایات دے سکتے ہیں۔

ان پروموٹس سے تصویر کسی دلچسپ مختصر ویڈیو میں تبدیل ہو جائے گی۔

یہ ٹک ٹاک صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور منفرد فیچر ثابت ہوگا جسے وہ اسٹوریز کے لیے انوکھی یا مضحکہ خیز ویڈیوز تیار کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:16مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں کتنی کمی متوقع؟عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات