(ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کے ناکوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیاگیاہے جس کے پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے چھ ناکے ڈیجیٹلائزڈ کر دیئے گئے ہیں،ان ناکوں پر تعینات تمام پولیس اہلکارباڈی کیم کٹ لازمی استعمال کریں گے۔
آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ناکوں کا سیکیورٹی ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے،تمام ناکوں سے روایتی بیریئرز ہٹا کر لین سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
ذرائع کے مطابق شہری اب ویڈیو لنک کےذریعے پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت بھی کر سکیں گے،سترہ ناکوں پر تعینات ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،اب ناکوں پر 35سال یا کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔