41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار فرنچائزز کو لالے پڑ...

 نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار فرنچائزز کو لالے پڑ گئے



( 24  نیوز )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز پر دباؤ بڑھانے لگا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے غیر ملکی کرکٹرز نے واپسی کو سیکیورٹی خدشہ قرار دیا۔

غیرملکی کرکٹرز کی جانب سے انکار نے بھارتی میڈیا اور بورڈ کو طیش دلادیا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا دباؤ بڑھایا۔

 یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت کم کرنے   کیلئےبڑاحکم جاری  ۔۔۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت تمام بورڈز سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کھلاڑیوں کے خدشات کو دور کریں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیرملکی بورڈز سے رابطے میں ہیں اور فرنچائزز اپنے کھلاڑیوں سے براہ راست بات کر رہی ہیں تاکہ سب کو واپس لایا جاسکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات