(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی!پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا تو بچا کھچا بھارت بھی ختم ہوجائے گا،ہم چاہتے تو بھارت کے تمام ڈیم تباہ کردیتے،بھارت نے پانی بند کرنے کا سوچا تو پھر دریاؤں میں خون بہے گا،مربوط مذاکرات ہوں گے، میٹھا میٹھا نہیں کھانے دیں گے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی میں ٹینک کر کھڑے ہوکر جوانوں سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا،بھارت کا خطے کا تھانیدار ہونے کا جھوٹا بت پاش پاش ہوچکا،پاکستان قیامت تک زندہ و جاوید رہے گا، کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا، پاکستان کی عظیم فتح رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،پاکستان نے جو فتح حاصل کی وہ کسی کے گمان میں بھی نہیں تھی،روایتی اور تکنیکی جنگ میں پاکستان کی برتری ثابت ہوگئی،اغیار اور دوست کہہ رہے ہیں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہو چکی۔
یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، 19مئی سے آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر نے انتہائی دلیری اور دانش مندی سے جنگ کی تیاری کی،مسلح افواج کے سربراہان قوم کی آنکھوں کے تارے بن چکے ہیں،افواج پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، دانت توڑ دئیے،بہادر فوجیوں نے دشمن کو ایک انچ آگے نہیں آنے دیا۔
انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نےفضاؤں میں دشمن کو جھپٹ کر برباد کردیا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے رافیل کو ’فیل‘ کردیا،دہشتگرد مودی! اپنے بھاشن اپنے پاس رکھو، مسلح افواج کی جرأت و بہادری کی داستان اپنی کتاب میں لکھوں گا، آئندہ کئی سال ماہرین اس جنگ پر کتابیں لکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:16مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں کتنی کمی متوقع؟عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر