(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
سپیشل سینٹرل کورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رینجراہلکاروں کو کچلنے کا کیس: فرد جرم 21 مئی کوعائد ہوگی
وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکوان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہٰذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔
عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب کر لیاہے۔