42.8 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمعروف گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگ گئی

معروف گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگ گئی


سلیم شہزاد— فائل فوٹو

پاکستان کے مشہور پلے بیک گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگ گئی۔

آتشزدگی کے باعث پہلے سے مالی مشکلات میں گھرے سلیم شہزاد کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

ماضی کے مایاناز گلوکار سلیم شہزاد نے پاکستانی فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے لیے 2 ہزار سے زائد گیت گائے۔

گزشتہ دنوں گلوکار سلیم شہزاد کے گھر آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا تھا جس سے قیمتی البمز، سی ڈیز اور کیسٹس جل کر خاک ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں آنکھوں کے غلط آپریشن کی وجہ سے سلیم شہزاد کی بینائی بھی چھن چکی ہے۔

انہوں نے شدید مالی مشکلات میں سندھ حکومت اور گورنر سندھ سے داد رسی کی اپیل کی تاکہ عمر کے آخری حصے میں وہ در در کی ٹھوکریں نہ کھائیں۔

سلیم شہزاد نے فلم ’ہیرا اور پتھر‘، ’تلاش‘، ’سوغات‘، ’غریبوں کا بادشاہ‘ اور ’آوارہ‘ جیسی 80 مشہور فلموں کو یادگار گیت دیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات