30.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومقومی خبریںلیاقت آباد میں ڈاکو شہری سے مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر...

لیاقت آباد میں ڈاکو شہری سے مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار


عید الاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بھی ہونے لگیں۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ملزمان ٹرک چھین کر فرار ہو گئے، ٹرک میں شہری 6 لاکھ روپے مالیت کے 3 جانور لے کر جا رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی نعیم قریشی نامی شہری نے بھینس کالونی سے 3 جانور خریدے اور ٹرک میں بھیج دیے۔

لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان نے ٹرک روکا اور ڈرائیور کو اپنے ہمراہ بٹھا کر ٹرک بھی لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد ٹرک نیپا فلائی اوور کے قریب سے مل گیا جبکہ جانور غائب تھے۔

واقعے کا مقدمہ نعیم قریشی کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ کو سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موصول ہو گئیں جن میں ٹرک کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ لیاقت آباد کے قریب ایک شخص ٹرک پر سوار ہوتا ہوا بھی نظر آ رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات