34.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطر کا امریکا سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدنے...

قطر کا امریکا سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدنے کا معاہدہ


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا اور قطر کے درمیان تجارتی اور دفاعی معاہدے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت امریکی کمپنی قطر کو ہوائی جہاز فروخت کرے گی۔

معاہدے کے تحت امریکا دفاعی شعبے میں قطر سے تعاون بڑھانے کے ساتھ ڈرون طیارے بھی فراہم کرے گا۔ 

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ طے پایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قطر امریکی کمپنی سے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات