37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے

شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے


کینیڈا کے رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے۔ انہیں ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

 شفقت علی نے اٹاوہ میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ گورنر جنرل میری سیمون نے ان سے حلف لیا۔ 

شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے دوسری بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور وزیرِ اعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔ 

ملتان سے کینیڈا امیگریٹ ہونے والے شفقت علی نے لبرل پارٹی آف کینیڈا سے سیاسی وابستگی اختیار کی اور پہلی بار 2021 میں رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ اس سال 28 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں وہ دوسری بار کامیاب ہوئے۔ 

یاد رہے کہ حالیہ الیکشن میں شفقت علی سمیت 6 پاکستانی نژاد سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، یاسر نقوی، اسلم رانا اور سمیر زبیری منتخب ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات