36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشائقین کو ڈراموں کے’بیڈ بوائز‘ کیوں پسند ہیں؟ اداکار عدیل افضل نے...

شائقین کو ڈراموں کے’بیڈ بوائز‘ کیوں پسند ہیں؟ اداکار عدیل افضل نے بتا دیا


— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدیل افضل نے پاکستانی ڈراموں کے’بیڈ بوائز‘ کے مقبول ہونے کی وجہ بتا دی۔

 عدیل افضل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ڈراموں کے منفی کرداروں کی مقبولیت کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر پہلےبھی  بحث ہوتی رہی ہے اور ہم نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’قرضِ جان‘ اور ’پری زاد‘ میں بھی یہی دیکھا کہ شائقین نے منفی کرداروں کو بہت پسند کیا۔

اداکار نے مزید کہا کہ یہ ہماری اجتماعی نفسیات کا حصہ بن چکا ہے کہ ہم ایک ایسے شخص کو پسند کرتے ہیں جس کے پاس طاقت ہو جو کنٹرول کر سکتا ہو اور تحفظ فراہم کرسکتا ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرہ سکھاتا ہے کہ ایسے شخص کی تعریف کی جائے جس کے پاس طاقت ہو۔

عدیل افضل نے ماضی کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ لوگ سلطان راہی کے پُرتشدد کرداروں کو پسند کرتے تھے اور ان کی تعریف کرتے تھے کیونکہ وہ بہت زبردست ہیرو تھے جو سسٹم کے خلاف ایکشن لے سکتا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایسے طاقتور کرداروں میں امید نظر آتی ہے، لوگ دنیا کی تمام دولت اور طاقت کے ساتھ ان کرداروں کے جیسا بننا چاہتے ہیں اس لیے ڈراموں کے اختتام پر اس طرح کے منفی کرداروں کا برا انجام دکھایا جانا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات