36.9 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومخاص رپورٹسندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے بلاول بھٹو زرداری

سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے بلاول بھٹو زرداری



(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے، بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔

قومی اسمبلی میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے، بھارت پاکستان کواپنی نااہلی کاذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کررہا ہے, بھارت فیصلہ کرے مذاکرات چاہتاہے یا تباہی.

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے مزید کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ، نئی دلی کے ہاتھ مقبوضہ کشمیرکے خون سے رنگے ہیں، بھارت خارجہ پالیسی کو دہشتگردی سے جوڑنا بندکرے، بولے کہ پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث نہیں ہے، بھارت اپنی نااہلی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کی کوشش کررہاہے،پاکستان کی امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات