سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے کہ جنگ بندی سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی آئے گی، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا بھی خیر مقدم کریں گے۔
ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی صدر کے سامنے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خلیجی ممالک اور امریکی تعاون سے غزہ جنگ بندی ممکن ہے، فلسطینی مسئلے کا جامع اور مستقل حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے شام سے امریکی پابندیاں اُٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام پر پابندیاں ہٹانے سے خطے میں خوش حالی کا نیا باب کھلے گا۔