سعودی عرب اور امریکا کے درمیان توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاوں کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔
سعودی عرب کی مسلح افواج کی تربیت اور تکنیکی تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان صحت اور طبی ریسرچ میں تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔