37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق بھارتی آرمی چیف اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

سابق بھارتی آرمی چیف اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے


فائل فوٹو، بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروا

بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے۔

جنرل (ر) منوج نروا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگ بھڑکانے کی باتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم نہیں ہوتی، جنگ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے۔

بھارت کے سابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ عوامی سطح پر بھرپور انداز میں جنگ پر اکسانے کی جس انداز میں کوشش کی گئی، وہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں بالخصوص بچوں پر ہولناک نفسیاتی اثرات مرتب کرتی ہے۔

جنرل (ر) منوج نروا نے کہا کہ اسی لیے جتنا ممکن ہو جنگ سے گریز کرتے ہوئے پرامن مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات