36.9 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجاپان میں اپریل 2026ء سے زچگی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی

جاپان میں اپریل 2026ء سے زچگی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جاپانی حکومت نے ملک میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی شرحِ پیدائش کے پیشِ نظر ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2026ء سے زچگی کے تمام اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی۔ 

اس پالیسی کا مقصد ناصرف نئی نسل کی پیدائش کو فروغ دینا ہے بلکہ ان خاندانوں کی مالی مشکلات کو کم کرنا ہے جو بچوں کی پیدائش کے اخراجات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت جاپان میں بچے کی پیدائش پر اوسطاً 500,000 ین (تقریباً 3,200 امریکی ڈالرز) خرچ آتا ہے، جو کہ زیادہ تر خاندانوں کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اسپتال کے اخراجات، ڈاکٹری معائنے، نرسنگ اور دیگر بنیادی سہولتوں پر مکمل مالی معاونت حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان کو آبادی میں کمی، عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نوجوان نسل کے شادی اور بچوں سے دور رہنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ یہ سہولت خاندانوں کو بچوں کی پیدائش کے لیے زیادہ پُرامید بنائے گی اور معاشرتی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔

عوامی حلقوں اور سماجی ماہرین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اسے مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا تو یہ جاپان کے مستقبل کے لیے ایک مثبت تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات