(24 نیوز )بھارت نے پاکستان پر پانچ جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکےمیں فضا سے میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔بھارت کے حملے کا جواب دیا جائےگا۔میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ،بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل حملہ کیا ہے ،بھارت کی عارضی خوشی مستقل غم میں بدلیں گے ،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچا شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں،
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جاے گا،ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا،تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا،ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جاے گا
ائیراسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ
بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا جس کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔