37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران یورینیم افزودگی پر عارضی پابندیاں قبول کرنے پر تیار

ایران یورینیم افزودگی پر عارضی پابندیاں قبول کرنے پر تیار


تہران (اے ایف پی) ایران نے منگل کو کہا کہ وہ اپنی یورینیم کی افزودگی پر عارضی حدیں قبول کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ سے مذاکرات میں ابھی افزودگی کی سطح و مقدار پرکوئی بات زیر بحث نہیں آئی ۔تہران اور واشنگٹن نے گذشتہ روز جوہری مذاکرات کا چوتھا دور منعقد کیا، جس کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا اور 2018میں امریکا کے 2015کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد یہ ان کا اعلیٰ ترین سطح کا رابطہ تھا۔نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہاکہ محدود مدت کے لیے ہم افزودگی کی سطح اور مقدار پر کئی پابندیاں قبول کر سکتے ہیں۔تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے انہوں نے کہاہم ابھی افزودگی کی سطح اور مقدار کے بارے میں تفصیلات میں نہیں گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات