42.8 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںانتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل


—تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

میکسیکو کی خلیجی ریاست ویراکروز میں یکم جون کو ہونے والے انتخابات سے قبل خوفناک تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

 حکمران جماعت مورینا کی میئر کی نشست کی خاتون امیدوار ییسینیا لارا گوتیرز کو  مسلح افراد نے انتخابی مہم کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا، ان کے ساتھ موجود 4 افراد بھی جان سے گئے اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

یہ رواں انتخابی مہم کے دوران ویراکروز میں کسی بلدیاتی امیدوار کے قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔ 

اس سے قبل 29 اپریل کو مہم کے پہلے دن مورینا پارٹی کے ایک اور امیدوار جرمن انوئر والنسیا کو ریاست کے شمالی علاقے کوکسکوہوئی میں ان کے دفتر میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ریاستی گورنر روسیو ناہلے نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی عوامی عہدہ انسانی جان سے قیمتی نہیں، ہم مقتول کو ضرور انصاف دلائیں گے۔

گورنر نے اعلان کیا کہ ریاست میں انتخابات کو آزاد اور منصفانہ بنانے کےلیے مکمل سرکاری طاقت استعمال کی جائے گی۔

ویراکروز میں کل 212 بلدیاتی حلقوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اب تک 57 امیدواروں نے ریاستی و وفاقی حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات