45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک ایکسچینج، مثبت خبروں سے تیزی کا تسلسل برقرار، 1278 پوائنٹس کا...

اسٹاک ایکسچینج، مثبت خبروں سے تیزی کا تسلسل برقرار، 1278 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مثبت خبروں اورمالیاتی اداروں کی جانب سے اہم سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کاتسلسل برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 1278پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 18ہزار پوائنٹس کی حد بحال،47.73فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 188ارب 62کروڑ 73 لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 6.62فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی ،آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری اور دیگر مثبت معاشی خبروں کی وجہ سے منگل کو بھی ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن جلد ہی منافع کی خاطر فروخت کا رحجان بڑھنے سے ایک موقع پر 100انڈیکس 438پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 17 ہزار کی حد سے نیچے آگیا تاہم دوپہر کے بعد مالیاتی اداروں کی جانب سے کچھ منتخب سیکٹرز میں بھاری خریداری سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 2770 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار کی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات