33.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسلام آباد یونائیٹڈ کی ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی ٹیم میں...

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی کی تصدیق



(24نیوز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے ٹیم میں واپسی کی تصدیق کر دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جنوبی افریقہ کے بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن اور انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

فرنچائز نے رسی وین ڈر ڈوسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے ٹورنامنٹ کے مجموعی معیار میں اضافہ ہوگا جبکہ انہیں جدید کرکٹ کے سب سے اہم بیٹرز میں سے ایک قرار بھی دیا گیا۔

دوسری جانب ایلکس ہیلز جو اسلام آباد کے شائقین کے لیے ایک جانا پہچانا نام ہیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

ہیلز نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہی ہے اور یہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا اور شائقین نے بہت سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سرخ جرسی میں واپسی پر بہت پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایک اور ٹائٹل جیتنے میں اپنا حصہ ڈال سکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے پر کنول شوزب نے کیا کہا؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات