30.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پرزوں کی فراہمی ہائی کورٹ میں...

اسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پرزوں کی فراہمی ہائی کورٹ میں چیلنج


تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں اسرائیل کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیم الحق نے پرزوں کی فراہمی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے گزشتہ برس اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے متعدد لائسنس معطل کیے تھے، اس معاملے میں ایف 35 کے پرزوں کی فراہمی کو استثنیٰ دیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل رضا حسین کے سی نے کہا کہ جرائم میں سہولت کاری ایک بڑے خطرے کو جنم دیتی ہے، برطانیہ نے مہلک طیاروں کے پرزوں کی فراہمی پر عالمی قانون کو درست طور پر نہیں سمجھا۔

رضا حسین کے سی کے مطابق غزہ میں رونما آفت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، غزہ میں اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ صرف 18 ماہ میں اسرائیل نے ایک پورا معاشرہ تباہ کر دیا۔

پرزوں کی فراہمی کیلئے لائسنس برقرار رکھنے کا فیصلہ ڈیفنس سیکرٹری کے مشورے سے کیا گیا، حکومت کے موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ پرزوں کی فراہمی سے انٹرنیشنل پیس اینڈ سیکورٹی پر گہرا اثر پڑے گا۔

مقدمہ کی سماعت کے موقع پر جنگ مخالف اراکین پارلیمنٹ بھی ہائی کورٹ پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لارڈ جسٹس میلز اور مسز جسٹس اسٹین مقدمہ کا فیصلہ آئندہ چند روز میں سنائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات