41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ اریج چوہدری نے ایک نئی اداکارہ کیساتھ سیٹ پر پیش آئے...

اداکارہ اریج چوہدری نے ایک نئی اداکارہ کیساتھ سیٹ پر پیش آئے نامناسب واقعہ کا ذکر کردیا


—فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اریج چوہدری نے ماضی میں شوٹنگ سیٹ پر پیش آنے والے ایک افسوس ناک واقعے سے متعلق تہلکہ خیر انکشاف کردیا۔ 

اداکارہ اریج چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں ساتھی اداکارہ  میمونہ قدوس اور سارہ عمیر کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک پریشان کُن واقعہ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔

انہوں نے ایک پرانی تلخ یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں شوٹنگ کے دوران ایک نئی اداکارہ نے سیٹ پر اپنا لباس تبدیل کیا تو سیٹ کا ماحول چند منٹوں میں آرام دہ سے غیرآرام دہ ہوگیا تھا۔

اداکارہ اریج نے بتایا کہ نئی اداکارہ پڑھی لکھی نہیں تھی، وہ ایک پروجیکٹ میں پیسوں کی خاطر چھوٹا کردار ادا کرنے پر مجبور تھی، جب وہ شوٹنگ کے دوران اپنے کپڑے بدلنے ایک کمرے میں گئی تو سیٹ پر موجود تمام ٹیکنیکل اور دیگر عملہ اخلاقی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے دیکھنے پہنچ گیا۔

اریج چوہدری کے مطابق ایک لڑکے نے اداکارہ کو دیکھا تو اس نے دیگر کو بھی بلالیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں مجھے احساس نہیں ہوا کہ کیا ہو رہا ہے لیکن صورتحال کو بھانپ لینے پر میں کافی پریشان ہو گئی تھی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس صورتحال میں کیا کرنا ہے،  سیٹ پر سینئر اداکار بھی تھے اور میں انڈسٹری میں نئی تھی۔

اریج چوہدری نے کہا کہ لڑکوں کی یہ حرکت دیکھ کر میں لڑکی کے پاس گئی اور اسے سمجھایا کہ کپڑوں کی تبدیلی سے قبل اپنے ارد گرد کے ماحول کو پہلے دیکھ لیتے ہیں، میری باتیں سن کر وہ لڑکی رونا شروع ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے پھر لڑکی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا، اب مزید کچھ نہیں ہوگا، رونا بند کرو اور اگلی بار ہوشیار رہنا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کپڑے بدلنے کےلیے بنایا گیا کمرہ ایک خاص قسم کے شیشے سے بنایا گیا تھا جس سے باہر کھڑے لوگ اندر دیکھ سکتے تھے مگر اندر موجود فرد باہر نہیں دیکھ سکتا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات