33.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومتعلیم اور صحتآلہ سماعت بزرگوں میں تنہائی کے مسائل سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ...

آلہ سماعت بزرگوں میں تنہائی کے مسائل سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ ہوسکتا ہے، تحقیق


کیا معمر افراد اس لیے تنہائی محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ ضروری سماجی روابط کو برقرار رکھنے کےلیے اچھی طرح سے نہیں سن سکتے؟

ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سماعت کے آلات معمر افراد میں تنہائی کے مسائل سے نمٹنے کا ایک مؤثر طریقہ ہوسکتا ہے۔

یہ تحقیق جو کہ جے اے ایم اے انٹرنل میڈیسن میں پیر کو شائع ہوئی اس کے مطابق جن بزرگوں کو آلات سماعت فراہم کیے گئے تھے انھوں نے ان افراد سے جنھیں یہ آلات نہیں ملے ان سے زیادہ دوست بنائے۔ 

تحقیق کے مطابق بغیر آلات والے افراد جنھیں صرف صحت مند ایجنگ ٹپس دی گئی تھیں، انکے مقابلے میں آلات سماعت استعمال کرنے والے بزرگوں نے تین برس سے زیادہ عرصے میں اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اوسطاً ایک اضافی شخص سے روابط استوار کیے۔

اس تحقیق کے شریک پرنسپل انویسٹیگٹر اور نیویارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ کے پروفیسر آف پاپولیشن ہیلتھ ڈاکٹر جوزف کوریش نے کہا کہ ان نتائج سے ملک کی سماجی تنہائی کے مسائل سے نمٹنے کے ایک ذریعہ کے طور پر لوگوں کی صحت کی نگہداشت خصوصاً سماعت میں مدد کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں، جس میں ملک کے سماجی تنہائی کی وبا بالخصوص معمر افراد کے لیے خطرناک ہوتی ہے اسکا حل فراہم کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات