41.6 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںکیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کی قیمت میں بڑا اضافہ...

کیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیاخریدار پریشان



(ویب ڈیسک) کِیا موٹرز نے پاکستان میں اپنی مشہور گاڑی Picanto Automatic (AT) کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، جو یکم مئی 2025 سے مؤثر ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

کیا پیکانٹو کے آٹومیٹک ویرینٹ کی قیمت 38 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 39 لاکھ 40 ہزار رپوے ہو گئی ہے، کِیا کا کہنا ہے کہ وہ صارفین جو 30 اپریل 2025 تک مکمل ادائیگی کرکے اپنی بکنگ مکمل کروائیں گے، ان پر پرانے ریٹ یعنی 38,50,000 روپے لاگو ہوں گے۔

تاہم یکم مئی 2025 یا اس کے بعد نئی بکنگ کرانے والے صارفین کو نئی قیمت یعنی 39,40,000 روپے ادا کرنا ہوں گے،کِیا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نئی ایکس فیکٹری قیمت میں فریٹ یا انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، گاڑی کی ڈیلیوری کے وقت اگر حکومت کی جانب سے کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے تو اس کی ذمہ داری بھی صارف پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ 10 روز کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات