30.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکرکٹر محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے 

کرکٹر محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے 


 بھارتی کرکٹر محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے، انہوں نے فیک نیوز کا اسکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔

بھارتی صحافی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی تھی،شامی نے سوشل میڈیا پر صحافی کو طنزیہ جواب میں لکھا ہے کہ بہت اچھے مہاراج! اپنی نوکری کے دن بھی گن لو کتنے رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔

محمد شامی نے مذکورہ صحافی کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے، کبھی تو اچھا بول لیا کرو،محمد شامی نے سوشل میڈیا پر یہ بھی لکھا ہے کہ معذرت کے ساتھ، یہ آج کی سب سے خراب سٹوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم ویڈیو پیغام!



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات