34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر



(میاں افتخار رامے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جب پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی، بھارتی میڈیا کو پاکستان کا حملہ دکھانا نہیں پڑے گی، حملہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی۔

بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فارنزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے امرتسر میں خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے پر نظر رکھے ہوئے ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے سبب ہر چیز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، بھارت کا پاکستان پر ڈرون حملوں کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرامے کے لیے کھیتوں میں رکھے کچھ پرزوں کو خود آگ لگائی، بھارت کا نظام اتنا ہی اچھا ہے تو 5 طیارے کیسے تباہ کرا لیے ہیں،  بھارت ڈراموں کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والی کسی بھی چیز پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی، پاکستان کا حملہ بھارتی میڈیا کو دکھانا نہیں پڑے گا، پاکستان کا حملہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی، پاکستان میں بھارت کے بھیجے گئے 29 ڈرونز تباہ کیے گئے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ 2019میں چائے یہاں آکر پی تھی، 6اور7مئی کی رات چائے وہاں بھجوائی،بھارتی ڈرون حملوں میں تین افراد شہید اور چار جوان زخمی ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت کے 15مقامات پر پاکستان کے حملے کی خبریں جھوٹی ہیں،پاکستان میں کوئی خوف نہیں، زندگی رواں دواں ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ڈٹ کر کھڑی ہے، فکر کی کوئی بات نہیں،بھارت سینما  سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئے ۔

یہ بھی پڑھیں :مودی حکومت کو پنگالینامہنگا پڑ گیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات