41.6 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کے سرکاری میڈیا کا امریکی ٹیرف معاہدے کا خیرمقدم، سوشل میڈیا...

چین کے سرکاری میڈیا کا امریکی ٹیرف معاہدے کا خیرمقدم، سوشل میڈیا شکوک کا شکار


بیجنگ/ہانگ کانگ(نیوز ڈیسک)امریکہ اور چین کے درمیان پیر کو ہونے والے ٹیرف معاہدے کوچین کے سوشل میڈیا پر شک و شبہ سے دیکھا گیا، جبکہ سرکاری تبصروں میں اس خبر کا خیرمقدم کیا گیا۔ایک صارف نے چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر لکھا مجھے ڈر ہے کہ ٹرمپ کسی بھی وقت اپنا فیصلہ بدل سکتا ہے، آخرکار وہ نارمل تو نہیں ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ امریکی، خاص طور پر وہ بے وقوف ٹرمپ، بالکل قابلِ اعتبار نہیں ہیں، ان کی غیر مستقل مزاجی سے ہوشیار رہیں،دونوں پوسٹس کو ہزاروں لائکس ملے۔جبکہ چینی سرکاری میڈیا نے اس معاہدے کی تعریف کی، عوامی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی ایک تبصرہ میں کہا گیا کہ جنیوا میں چین اور امریکہ کے درمیان ہونے والی ملاقات متوازن اور دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند تھی۔مذاکرات کا ماحول صاف گو، گہرائی سے بھرپور اور تعمیری تھا، اور نمایاں پیش رفت ہوئی اور اہم اتفاق رائے حاصل ہوا۔چینی تبصرہ نگار ہو شی جِن، جو سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے سابق ایڈیٹر ہیں، نے اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر کہا کہ چین اور امریکہ کا مشترکہ بیان تاریخی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات