کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ پروگرام میں 2939 اسکولز، 1474 کالجز اور 58 خواتین کے کالجز نےرجسٹریشن کرائی ہے۔ اگلے مرحلے میں انکی چھان بین کی جائے گی ۔ خواتین کے کالجوں میں سندھ کے 26 اور پنجاب کے 25 کالجوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ پانچ کا تعلق خیبر پختونخوا سے اور ایک فاٹا سے ہے۔ پنجاب سے 1,218 اسکولز ، سندھ سے 777، کے پی کے سے 419، بلوچستان سے 293، فاٹا سے 111، اسلام آباد سے 103 اور آزاد جموں و کشمیر سے 18 اسکول رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔