29.8 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 10:پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ری...

پی ایس ایل 10:پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ری شیڈول



(وسیم احمد)پی ایس ایل 10 کے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا، گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کے لیے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

آج رات کے مقابلے کے لیے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو بارش کے باعث واش آوٹ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا لیکن دونوں کی جانب سے ٹیم انتظامیہ کے اعتراض کے بعد میچ کو برابر ختم کرنے کی بجائے ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنرعثمان طارق کاایکشن کلیئر



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات