40.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹپی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل کو بھی دوبارہ شروع...

پی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل کو بھی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان



( 24 نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)  کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئی پی ایل کو گزشتہ ہفتے  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

9 مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث آئی پی ایل کو  غیر معینہ مدت تک کے لیے منسوخ کر دیا تھا۔

اس سے ایک دن قبل آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ بھی روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:مشہور زماںہ ریسلر 60سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
 تاہم ہفتے کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی پی ایل کے بقیہ میچز   17 مئی سے 3 جون تک 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ 17 مئی کو  رائل چیلنجرز بنگلور اور دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات