(24نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی کردی گئی،پیٹرول کی نئی قیمت 252روپے 63پیسے مقرر ہو گئی۔
ہائی سپیڈڈیزل بھی 2روپے سستا کردیا گیا،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 256روپے 64پیسے مقرر ہو گئی۔
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔