30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںپٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر  آگئی ۔۔۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر  آگئی ۔۔۔



(24 نیوز )پاکستان کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں  نے اپریل 2025 میں 1.46 ملین ٹن کی ریکارڈ سیلز کی ہیں جو گزشتہ سال کے اس مہینے میں ریکارڈ کی فروخت کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اپریل میں او ایم سی کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارچ 2025 میں یہ تعداد 1.22 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ فروخت میں یہ اضافہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری اور طلب میں اضافے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مجموعی فروخت 13.22 ملین ٹن رہی جو مالی سال 2024 ء کے 10 ماہ کے 12.44 ملین ٹن کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافے کی عکاسی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سستی ترین گاڑیاں ، کم آمدنی والے افراد کی بھی سنی گئی

مصنوعات کے لحاظ سے پٹرول کی فروخت اپریل 2025 میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد بڑھ کر 660,000 ٹن ہوگئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی۔ اپریل 2025 میں فرنس آئل( ایف او) کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 182 فیصد اور ایم او ایم 55 فیصد بڑھ کر 80 ہزار ٹن ہوگئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات