بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ قوم ہمیشہ سے جنگوں میں اپنی فوج کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے لیکن ہمارے سیاستدان نریندر مودی کو جواب دینے پر تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دی گئی۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی سی سی ٹی وی وڈیو کی بات کیوں نہیں کی جارہی، بتائیں کیا پتلون اٹھانے کی سزا 10 سال قید ہوتی ہے؟