40.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان کا ساتھ کیوں دیا بھارتی تاجروں نے ترکیہ کے سیبوں کا...

پاکستان کا ساتھ کیوں دیا بھارتی تاجروں نے ترکیہ کے سیبوں کا بائیکاٹ کر دیا



(24 نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی میں ترکیہ کے پاکستان کا ساتھ دینے پر بھارت سیخ پا ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور پنجاب میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

بھارت کے حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس میں  رافیل، مگ 29، ایک ایس یو تھرٹی اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کامیاب آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کیا۔

پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا جو بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے تاجر یہ مہم تیزی سے چلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

اس حوالے سے مقامی تاجروں نے ترک سیبوں کا بائیکاٹ کیا جس کے سبب سیب شہر کے بازاروں سے تقریباً غائب ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ  بائیکاٹ کا پونے کی فروٹ منڈی پر کافی اثر پڑے گا کیونکہ ترکیہ کے سیب عام طور پر ایک ہزار سے 1200 کروڑ روپے کے موسمی کاروبار میں حصہ ڈالتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیب کے ایک تاجر نے حالیہ دنوں میں ترک سیب کی مانگ میں تیزی سے کمی کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہم نے ترکیہ سے سیب کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ایران اور دیگر خطوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات