(24نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے، بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف آپریشن کو بنیان مرصوص کانام دیا گیا ہے۔بُنیان المرصوص کے معنی ہیں سیسہ پلائی دیوار، اور یہ سورۃ صرف کی آیت نمبر 4 کے الفاظ ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ وہ تمام بیسزجن سے پاکستان پر حملہ کیا انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Watch: Pakistan strikes Indian targets with Fateh-1 missile; ISPR releases launch videohttps://t.co/KvK1qYUnHC pic.twitter.com/V3W7B5XP7U
— 24 News HD (@24NewsHD) May 10, 2025
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا،میزائل نشانے پر لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی،اودھم پور ایئر بیس سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے جوابی آپریشن میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ ہو گیا، پاکستان نے حملہ کرکے سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیاگیا۔
Watch: Pakistan strikes Indian targets with Fateh-1 missile; ISPR releases launch videoshttps://t.co/KvK1qYUnHC#operationbunyanulmarsoos #PakArmedForcesZindabad #PakistanIndianWar pic.twitter.com/za5aVs7ojH
— 24 News HD (@24NewsHD) May 10, 2025
آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا.
پاکستان کی جوابی کارروائی میں فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم استعمال کیا گیا۔فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح 1 جدید نیوی گیشن سسٹم، برق رفتار اور موثر نیوی گیشن خصوصیات سے لیس ہے۔فتح 1 انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
Watch: Pakistan destroys Brahmos missiles storage facility https://t.co/fYauaZxtQz#PakistanArmyZindabad #PakistanStrikesBack pic.twitter.com/CLga9kum6t
— 24 News HD (@24NewsHD) May 10, 2025
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی آپریشن میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری تباہ کر دی گئی۔ براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دشمن کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔