34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری


—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول پی سی بی نے جاری کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔

18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر مقابلہ ہو گا جس میں ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہو گا جبکہ شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدِ مقابل ہوں گے۔

19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہو گا، 20 مئی کو آرام کا دن رکھا گیا ہے۔

21 مئی کو پہلا کوالیفائر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، پہلا ایلیمنیٹر 22 مئی کو جبکہ دوسرا کوالیفائر 23 مئی کو ہو گا۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات