34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ...

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ نے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیمبا باووما جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹیئن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگراہم، مائیک ویرین، ویان مولڈر، سینوران متھوسامے اور کیشو مہاراج اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ مارکو ینیسن، کاربن بوش، کگیسو ربادا، لونگی اینگیدی اور ڈین پیٹرسن بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کےلیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات