نائب وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی سپلائی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس اشیائے خوردونوش کی سپلائی اور دستیابی کے حوالے سے ہوا۔ اجلاس میں وزیر خوراک، سیکرٹریز ، چئیرمین ایف بی آر اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے اسٹیک ہولڈرز کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ُسوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے