مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے نفرت اور بغض کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔
کراچی میں مفتی منیب الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے مسئلہ پیدا کیا، بھارت کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہینوں اور انکی ماؤں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج اور ہر جوان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ بھارت ہر لحاظ سے پاکستان سے کئی گنا زیادہ وسائل اور طاقت رکھتا ہے، اس کے باوجود ہماری افواج نے بھارت کو شکست دی، ہم تینوں افواج کی قیادت کی جرات اور قوت ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بھارتی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ ایک مغرور اور گھمنڈی شخص مودی کی وجہ سے ہے جو پاکستان کو زیر کرنا چاہتا ہے۔