36.9 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو گئی



(24نیوز)ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ہے کہ اپریل 2025 میں مہنگائی کی رفتار مزید گھٹ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کا ڈیٹا جاری کردیا ہے جس کے مطابق اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح  تاریخ کی کم ترین سطح 0.30 فیصد رہ گئی۔مارچ 25 میں مہنگائی کی شرح 0.70 فیصد تھی۔

رواں مالی سال کے 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.73 تک گِر گئی جب کہ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 25.97 فیصد تھی۔ایک سال میں مہنگائی کی اوسط  شرح 21.24 فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات ،اجناس کی قیمتوں میں کمی کے مہنگائی کی رفتار میں کمی وجہ بنی، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ریلیف ملنے کی امید بڑھ گئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات