30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹ معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے تیار ہیں:خواجہ آصف

 معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کیلئے تیار ہیں:خواجہ آصف



(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں۔

   نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی، معاملے کے اگلے لیول تک جانے کے امکانات کو رد نہیں کر سکتے، اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں مگر ہم اپنے گارڈز ڈاون نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ   اگر ابین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کے لیےبھی تیار ہیں، 2 ایٹمی طاقتوں کی جنگ دنیا کے لیے فکر کا مقام ہے، جنگ بڑی ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشبین بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑے شہر زمین میں دھنسنے کے قریب۔۔۔

 اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے فیض احمد فیض کے شعر کا مصرع پوسٹ کر دیا، خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں لکھا کہ جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا۔

وزیر دفاع نے ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘ کا پیغام بھی تحریر کیا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بھارتی جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے جوانمردی سے جواب دینے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر تحریر کیا۔

وزیر دفاع نے ایکس پر لکھا کہ:

جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا اللہ اکبر پاک افواج زندہ باد پاکستان پائندہ باد



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات