41.6 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمحسن نقوی نے انڈیا کو ٹرول کرتے ہوئے پی ایس ایل 10...

محسن نقوی نے انڈیا کو ٹرول کرتے ہوئے پی ایس ایل 10 کی بحالی کا اعلان کردیا


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کے سلسلے میں ایونٹ کی بحالی کا اعلان کردیا۔ 

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے۔

یہ بات تحریر کرنے کےلیے محسن نقوی نے پاکستان کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران 6 بھارتی طیارے گرانے اور پاکستان کا کوئی طیارہ نہ گرنے کا تذکرہ یوں کیا کہ “لیگ پھر سے وہاں سے شروع ہو رہی ہے جہاں سے رُکی تھی۔ 6 ٹیمیں، 0 خوف۔”    

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر کرکٹ کے اسپرٹ کا جشن منانے جا رہے پیں، تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پر پیغام
محسن نقوی کا سوشل میڈیا پر پیغام

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان سپر لیگ 10 کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

علم میں رہے کہ پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کے دفاع کرتے ہوئے 5 طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا تھا۔ ان طیاروں میں 3 رافیل اور ایک ایک مگ 29 اور سخوئی ایس یو 30 شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات