(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کےنئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا ، نیوزی لیںڈ کے مائیک ہیسن وائٹ بال میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا، نیوزی لیںڈ کے مائیک ہیسن وائٹ بال میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟ فلکیاتی ماہرین نے اہم پیشگوئی کر دی
چئیرمین پی سی بی نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلئے کئی درخواستیں موصول ہو ئی ، قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلئے مائیک ہیسن کا نام فائنل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن 26 مئی سے اپنی زمہ داریوں کا آغاز کریں گے،میک ہیسن کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا مائیک ہیسن اورعاقب جاویدپاکستان کرکٹ کی ترقی وکامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن عاقب جاوید کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار تھے، وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔