قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کوکھیلے جانے والے میچز میں اسٹارز اور چیلنجرز نے فتوحات سمیٹ لیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے کانکررز کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ یہ کانکررز کی چار میچزمیں پہلی شکست رہی۔
اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے،سدرہ امین 3چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں،فاطمہ ثنا نے 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
کانکررز جواب میں 7 وکٹوں پر 122 رنز بناسکی۔فاطمہ ثنا نے 38 اور نجیہہ علوی نے 39 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ انوشے ناصر،نیلم مشتاق اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین پلیئر آف دی میچ رہیں۔
اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو 7 رنز سے ہرادیا۔
چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔عالیہ ریاض 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ڈیانا بیگ اور ذونیش ستار نے تین تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
اسٹرائیکرز ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔ایمان فاطمہ نے9 چوکوں کی مدد سے56 رنز کی اننگ کھیلی،صدف شمس نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔