(میاں افتخار رامے)پاکستان نے بھارتی پنجاب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردیدکردی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کی،بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کادعوی سفید جھوٹ ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،بھارت سے پاکستان آنے والے ڈرونز کو پاک فوج نے مار گرایا،
پاکستان نے بھارتی پنجاب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردیدکردی، اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کی،پاکستان نے گزشتہ رات بھارت میں کوئی کارروائی نہیں کی، بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کادعوی سفید جھوٹ ہے ۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 80 بھارتی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا،بھارت کو 5 طیاروں کی تباہی ہضم نہیں ہوئی،کراچی سے اسلام آباد تک 24 مقامات پر کارروائی شرمناک ہے،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کرکے بھارت نے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ڈالی،پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستانی شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں مسلح افواج دفاع کیلئے پرعزم ہیں،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ان کاکہناتھا کہ بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی قانونی گنجائش نہیں ہے ۔