(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیمنٹ انڈسٹری کی جانب سے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیمنٹ ساز کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ’’ کم قیمت پر رسیدیں جاری کرنے‘‘ کی روک تھام ہے یہ نیا نظام یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگیا ہے،ایف بی آر نے سیمنٹ کی نئی قیمت سے متعلق ایس آر او 746(I)/2025 جاری کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا تعین پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس(پی بی ایس ) کی شائع کردہ قومی اوسط ریٹیل قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی کامیابی،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 2 کے کلاز (46) کی پہلی پرووائزو کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایف بی آر نے سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت وہ مقرر کی جو پی بی ایس کی ویب سائٹ پر حساس قیمت اشاریہ’’ایس پی آئی‘‘ کے تحت ہر ماہ کی پہلی اور 16 تاریخ سے قبل شائع شدہ قومی اوسط قیمت ہوگی یہ قیمت ہر 15 روزہ مدت کے آغاز پر لاگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں سستی ہو گئیں
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے،اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان عورت پر سرعام اجتماعی ظلم کے تازہ واقعے نے انسانیت کو شرما دیا
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور بنوں میں 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔