(ملک رحمان) سوشل میڈیا پر پولیس اور پاک آرمی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے خؒلاف پی کا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈسٹرک پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایات پر تھانہ عمرزئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پاک آرمی اور پولیس کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز الفاظ استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA 2016) کے تحت چارسدہ میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولد مقصود ساکن قدیم آباد کو گرفتار کیا، ملزم سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان اور دھمکی آمیز مواد شیئر کر رہا تھا جو ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور امن و امان کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کو خراج تحسین کیلئے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں کل یوم تشکر ریلی کے انعقاد کا اعلان